Jilt Publishers
Jet Arabic in Urdu
Jet Arabic in Urdu
عربی زبان کی اہمیت ، افادیت ، اور ضرورت سے ہر ایک باخبر ہے۔ اس زبان کے فروغ کے لیے متعدد کتابیں مختلف انداز سے لکھی جاچکی ہیں ۔ اور ہر دن اس زبان پر نت نئی تحقیقات سامنے آرہی ہیں ۔ یقیناعربی زبان دنیا کی ایک لاثانی زبان ہے اور ہر لحاظ سے یہ ٹھوس بنیادوں پر مبنی ہے ۔ مثلا قواعد، علم معانی ، وعلم بیان وغیرہ
عصرِ حاضر میں اس زبان کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرکاری، غیرسرکاری اورتجارتی ادارے کام کررہے ہیں اور ان اداروں کی فہرست میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بلکہ یورپ وامریکہ کی تقریباً سبھی یونیورسٹیوں میں اس کو داخلِ نصاب کردیا گیاہے۔
عصرِ حاضر چوں کہ تکنالوجی سے لیس ہے اس لیے متعدد سافٹ ویرس بھی منظرِ عام پر آچکے ہیں جو مختلف کمپیوٹر پروگرامز کی اعانت سے بنائے گئے ہیں ۔ اور اینڈرائڈاورونڈوز(Android & Windows) جیسے اسمارٹ فونس کے لیے بھی ایسے خود اکتسابی اپلیکیشنس بنائے گئے ہیں ۔جو خود تدریسی نظام کو فروغ دے رہے ہیں۔
ماضی قریب میں اسمارٹ کلاس کےلیے "مدرّس(R)" جیسا اہم ذولسانی (اردو - انگریزی ) عربی اپلیکیشن منظر عام پر آچکا ہے ۔ الغرض وقت اور تکنالوجی کی رفتار کے ساتھ ساتھ عربی زبان ترقی کررہی ہے اور فروغ پارہی ہے ۔ علاوہ ازیں متعدد مصنفین کی
| Author: Abu Mazhar Khalid Siddique |
| Publisher: Jilt Publishers |
| Publication Date: Jan 01, 2015 |
| Number of Pages: 120 pages |
| Binding: Paperback or Softback |
| ISBN-10: 8192819612 |
| ISBN-13: 9788192819617 |